چین؛ خلائی سفر کرنے والے چوہوں کے نام رکھ دیے گئے
یہ چوہے 14 نومبر کو شین ژو20- کے عملے کے ہمراہ بحفاظت زمین پر واپس آگئے تھے
چینی اکیڈمی آف سائنسنز (سی اے ایس) کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک عوامی سائنسی تقریب کے دوران ان چار چوہوں کے نام ظاہر کیے جو حالیہ مشن کے دوران چین کے خلائی اسٹیشن پر بھیجے گئے تھے۔
ان چوہوں کے نام وانگ تیان، لان یوئے، ژوئی یون اور ژومینگ رکھے گئے ہیں، جن کے معانی بالترتیب ’’آسمان کی طرف دیکھنا‘‘، ’’چاند تک پہنچنا‘‘،’’بادلوں کا پیچھا کرنا‘‘ اور’’خواب کی پیروی کرنا‘‘ ہیں۔ اس موقع پر چوہوں کی کارٹون تصاویر بھی جاری گئیں جو شنہوا نیوز ایجنسی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے سیارہ زہرہ کے لیے خلائی مشن کا عندیہ دیدیا
واضح رہے کہ31 اکتوبر کو ان چارچوہوں جنہیں 6، 98، 154اور186 کے نمبر دیے گئے تھے۔ ان چوہوں کو 48 امیدواروں میں سے منتخب کر کے شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں ان کے عارضی مسکن تک پہنچایا گیا تھا۔
مشن کے دوران شنہوا نے عوام کو دعوت دی تھی کہ وہ چوہوں کے نام تجویزکریں جبکہ حتمی آن لائن مقبول تجاویز کی بنیاد پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ چوہے 14 نومبر کو شین ژو20- کے عملے کے ہمراہ بحفاظت زمین پر واپس آگئے تھے۔