Posted in

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان

انگلینڈ کے گراہم لائیڈ اور پاکستان کے فیصل آفریدی کو بھی امپائرنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے

لاہور: انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو اس سال زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026میں ٹورنامنٹ میں 17 امپائرز اور 4 میچ ریفریز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

اس بار 13 مختلف ممالک کے امپائرز ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے، جن میں میزبان ملک زمبابوے کے دو امپائرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت کو روند کر پہلی بار انڈر19 ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا

سابق زمبابوین کرکٹر فورسٹر متیزوا اور سابق ویسٹ انڈیز کرکٹر ڈیٹن بٹلر بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

انگلینڈ کے گراہم لائیڈ اور پاکستان کے فیصل آفریدی کو بھی امپائرنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

چار میچ ریفریز میں انگلینڈ، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ریفریز شامل ہوں گے، جو ٹورنامنٹ کے دوران میچ کے فیصلوں کی نگرانی کریں گے۔

یہ اعلان کرکٹ شائقین کے لیے ایک اہم خبر ہے، کیونکہ آئی سی سی نے اس ورلڈ کپ کے لیے اعلیٰ معیار کے امپائرنگ پینل کا انتخاب کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا مناسب انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔

Leave a Reply