Posted in

امریکا؛ میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونے والے پاکستانی

امریکا؛ میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہونے والے پاکستانی

امریکا میں دو پاکستانی مسلمانوں کو شہر کی اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر منتخب کیا گیا ہے۔

نیویارک: امریکا میں دو پاکستانیوں نے کیمبرج کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے سنبھال لیے۔

امریکا کے ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں پاکستانی کمیونیٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ پیش آیا جب دو پاکستانی مسلمانوں کو شہر کی اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر منتخب کیا گیا۔

کراچی کی رہائشی اور وکیل سُمبل صدیقی کو کیمبرج سٹی کونسل نے 2026–27 کے لیے میئر منتخب کیا ہے۔ یہ ان کی تیسری میئر شپ ہے اور وہ اب بھی شہر کی پہلی مسلمان اور پہلی ایشیائی خاتون میئر ہیں۔

ایم آئی ٹی سے تربیت یافتہ بورے والا کے رہائشی انجینئر برہان عظیم کو ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کیمبرج کی تاریخ میں سب سے کم عمر سٹی کونسلر بھی بن گئے ہیں۔

سُمبل صدیقی پہلی بار 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئیں اور 2020 سے 2024 کے درمیان دو میئر کی مدتیں مکمل کیں جس سے وہ مقامی سیاست میں ایک نمایاں شخصیت کے طور پر ابھریں۔

ان کی کامیابیاں امریکی مقامی حکومت میں تنوع اور نمائندگی کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہیں اور پاکستانی و امریکی کمیونیٹی کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہیں۔

Leave a Reply