Posted in

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کا شاہانہ انداز، ملبوسات توجہ کا مرکز بن گئے

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کا شاہانہ انداز، ملبوسات توجہ کا مرکز بن گئے

مریم نواز کا یہ انداز روایتی ہونے کے ساتھ جدید نفاست کا امتزاج نظر آیا جسے فیشن ماہرین نے بے حد سراہا۔

بیٹے کی شادی پر مریم نواز کا شاہانہ انداز اور ان کے ملبوسات توجہ کا مرکز بن گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پوتے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مہندی اور بارات کی تقریبات اپنی شان و شوکت، دلکش سجاوٹ اور منفرد انداز کے باعث خوب وائرل ہورہی ہیں۔ دلہن اور دلہے کے ساتھ ساتھ مریم نواز کے ملبوسات بھی فیشن حلقوں میں زیرِ بحث ہیں، جنہیں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

مہندی کی تقریب میں مریم نواز نے سرسوں رنگ کا دیدہ زیب لہنگا اور چولی زیب تن کی جو معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے تخلیقی کام کا حسین نمونہ تھا۔

اس لباس پر روایتی گوٹا ورک کی بھرپور کڑھائی کی گئی تھی جس نے اسے مزید دلکش بنادیا۔ ساتھ اوڑھا گیا بارڈر والا دوپٹہ نفیس ہاتھ کے کام سے مزین تھا جسے مریم نواز نے نہایت سلیقے اور وقار کے ساتھ اوڑھا۔

ان کا یہ انداز روایتی ہونے کے ساتھ جدید نفاست کا امتزاج نظر آیا، جسے فیشن ماہرین نے بے حد سراہا۔

اگرچہ متعلقہ فیشن ہاؤس کی جانب سے ملبوسات کی قیمتیں عام طور پر ظاہر نہیں کی جاتیں تاہم فیشن حلقوں کے مطابق اس طرز کے دلہنوں کے ملبوسات کی قیمت لاکھوں روپے سے شروع ہوکر اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ یہ ملبوسات خاص آرڈر پر اور محدود پیمانے پر تیار کیے جاتے ہیں۔

بارات کے موقع پر مریم نواز نے زیتونی سبز رنگ کا نفیس ٹشو سلک لباس منتخب کیا جس میں لمبی قمیص پر چاندی کے تاروں اور زردوزی کڑھائی کا نہایت باریک اور محنت طلب کام کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہم رنگ دوپٹہ اور سادہ مگر شاندار چُوڑی دار پاجامہ زیب تن کیا گیا۔ زیورات میں انہوں نے روایتی پولکی اور کندن کے بھاری سیٹ کا انتخاب کیا جس نے ان کے مجموعی انداز کو شاہانہ وقار عطا کیا۔

یہ لباس فیشن ڈیزائنر کی خصوصی دلہنوں کی کلیکشن کا حصہ بتایا ا رہا ہے۔ اگرچہ اس کی اصل قیمت سامنے نہیں آئی تاہم اندازوں کے مطابق اس کی قیمت بھی لاکھوں روپے میں ہوسکتی ہے۔

مجموعی طور پر مریم نواز کے دونوں انداز سادگی، وقار اور روایتی خوبصورتی کا حسین امتزاج تھے جو شادی کی تقریبات میں ان کی فیشن سوجھ بوجھ اور ذاتی ذوق کی عکاسی کرتے ہیں۔

Leave a Reply