Posted in

بھاری چالان کرنے پر ٹرالر کے  ڈرائیور کو دل کا دورہ۔۔۔ موقع پر جاں بحق

میاں چنوں:
محسن وال کے قریب نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مبینہ چالان کرنے پر ٹرالر ڈرائیور اچانک زمین پر گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ڈرائیور کا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور چالان کے خوف سے شدید پریشانی میں مبتلا تھا جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا۔ مقامی افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالان کا خوف ایک محنت کش کی جان لے گیا۔

Leave a Reply