Posted in

علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان علی انصاری نے ویڈیوز پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا ہے۔

حال ہی میں علی انصاری نے ایک نجی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی فنی زندگی، کامیابیوں اور کرداروں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان نے دورانِ گفتگو سوال کیا کہ آپ کے ڈراموں نے یوٹیوب پر 2 ارب سے زائد ویوز حاصل کیے، کیا اس کے پیچھے کوئی خاص فارمولا ہے؟

جواب میں علی انصاری نے کہا کہ یہ واقعی ایک بڑا اعزاز ہے، میرے دو ڈرامے ’رنگ محل‘ اور ’کافرہ‘ اس کامیاب کلب کا حصہ بنے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناظرین کو ایسے کردار زیادہ پسند آتے ہیں جو ابتدا میں منفی ہوں لیکن وقت کے ساتھ بہتر ہو جائیں۔ ایک ’برے لڑکے‘ کو ہیرو کے طور پر دکھانا اور شدت سے بھرپور کہانیاں پیش کرنا ہی ویوز لانے کا اصل فارمولا ہے۔

Leave a Reply