Posted in

گوجرانولہ میں 1790 لاوارث موٹر سائیکلوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ محکمہ پولیس کی جانب سے دوران چیکنگ پکڑی گئی1790 مشکوک موٹرسائیکلزکونیلام کرنے کافیصلہ ،سینئر سول جج و چیئرمین نیلام کمیٹی چوہدری صفت اللہ نے20 اکتوبرکونیلامی کاحکم دیدیا،نیلامی پولیس لائن میں ہوں گی اور اس کے لیے خواہشمند حضرات ایک لاکھ روپے کے زرضمانت قابل واپسی ڈی سی آفس میں جمع کرواکرلیٹر پولیس لائن میں دیں گے ۔بتایاگیاہے کہ پولیس جوکہ زیردفعہ 550 کے تحت دوران تلاشی و چیکنگ مشکوک موٹرسائیکلز جن کوچلانے والے افراد کے پاس انکی ملکیت ثبوت نہ ملے اور ان موٹرسائیکلزکو تھانوں میں ضبط کرلیاگیاتھا اب اس حوالہ سے نیلامی کمیٹی بن گئی ہے جس کے چیئرمین سینئر سول جج چوہدری صفت اللہ ہیں انہوں کی نگرانی میں پولیس کے پاس موجود 1790 موٹرسائیکلز کی نیلامی پولیس لائن میں 20 اکتوبر بروز سوموارصبح دس بجے کی جائے گی اس بارے میں ضابطہ دیدیاگیاہے کہ ان موٹرسائیکلز کی نیلامی میں حصہ لینے والے افرادکے لیے ضروری ہے کہ وہ اپناایک لاکھ کا بینک ڈرافٹ قابل واپسی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے آفس سے حاصل کریں گے اور نیلامی میں حصہ لیں گے جوہے جس طرح ہے کی بنیاد پر نیلامی ہوں گی اگر کسی وجہ سے یہ نیلامی 20 تاریخ کونہ ہوپائی تو اگلے روز21 تاریخ کو ہوگی یہ بتایاگیاہے کہ ان موٹرسائیکلز کو کسی بھی ادارہ میں رجسٹریشن نہ ہوسکے گی کیوںکہ یہ سکریپ کے طورپربیچی جارہی ہیں اور سکریپ کی کوئی رجسٹریشن نہ ہوں گی یہ ایسی موٹرسائیکلز ہیںجن کی کوئی سپرداری نہ ہوسکی ہیں اور عرصہ درازسے کوئی بھی مالک انکا سامنے نہ آیاہے

Leave a Reply