حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق ترمیم کو اگلے ہفتے تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم سب سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے گی، جہاں سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں لائی جائے گی۔
وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ ترمیم پر مشاورت کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کا مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ سے حتمی منظور کرائی جائے گی۔
