ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سگنلز شدید متاثر
صارفین کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس کی صورتحال بدترین رہی۔
اسلام آباد: ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر ہوئی ہے جب کہ شام پانچ بجے کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی۔
صارفین کے مطابق انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ موبائل کالز کے سگنلز بھی متاثر ہیں اور لوڈشیڈنگ کے دوران سگنلز مکمل طور پر بند ہوجاتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل نے سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 20 اپریل تک انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 اپریل تک جاری رہے گا۔