مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، کیرولین لیوٹ
واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز طریقے سے جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے اور پاکستانی بہترین ثالث ثابت ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی مذاکرات میں غیر معمولی ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
امریکا کی جانب سے سیز فائر میں توسیع کے سوال پر کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا نے سیز فائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے انکشاف کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو خط لکھا ہے جس میں ایران کو ہتھیار نہ دینے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چینی صدر نے ٹرمپ کو جواب میں کہا ہے کہ چین ایران کو اسلحہ نہیں دے رہا ہے۔