Posted in

برطانوی وزیر اعظم کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برطانوی وزیر اعظم کا لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے، کیئر اسٹارمر

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے لبنان پر جاری اسرائیلی بمباری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے انسانی بحران پیدا کررہے ہیں اور لبنان کو بڑے بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی انتہائی ضروری تھی تاہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ابھی بہت کام باقی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ جاری جنگ میں خلیجی ممالک کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحری راستوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس ہفتے جہازرانی کے تحفظ اور نیوی گیشن کی آزادی کے لیے ایک سربراہی اجلاس بلایا جائے گا جو فرانس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

Leave a Reply