لیہ ( ) ڈبل شاہ کا مزید 3 روز جسمانی ریمانڈ منظور، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
عبدالحئی مبینہ طور پر 48 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔ مزید 10 کارندوں کی تلاش جاری ہے، ڈبل شاہ کی 7 جائیدادیں فریز کی گئی ہیں
فراڈیا ہسپتال میں خاکروب، شام کو دودھ فروخت کرتا تھا، 2 انوسٹمنٹ کمپنیاں بنا کر عوام کو لوٹا۔ اب تک صرف 68 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی 191 شکایات موصول ہوئیں، سلسلہ ابھی جاری ہے۔دوران تفتیش عبدالحئی تونگر عرف ڈبل شاہ نے ہوشربا انکشافات کیے۔
این سی سی آئی اے کے افسر نبی بخش نے مبینہ طور پر 6 کروڑ روپے رشوت لے کر انکوائری بند کر دی۔ عبدالحئی
بااثر پولیس آفیسر نے ایک مستقل پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے تعینات کیا ہوا تھا جس کیلئے مبینہ 8 کروڑ روپے لئے۔مقامی سیاستدان نے اڑھائی کروڑ روپے لئے تاکہ اسے مقامی طور پر سیاسی شیلٹر حاصل ہو۔ اسلام آباد کی خاتون آمنہ سید نے سیاسی پروٹیکشن دینے کے لئے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کئے۔سیکنڈ ایئر کے ایک طالب علم نے سوشل میڈیا کمپین کے لئے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے لئے۔ عبدالحئی کا انکشاف
عبدالحئی تونگر کو 17 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔۔۔
