دختران لیہ اور انکے عظیم والدین

الحمدللہ رب العالمین

دختران لیہ نے کمال کر دیا ایسا نتیجہ فراہم کیا کہ اب لیہ کی نسل نو کے لیے نئے ٹرینڈ کا اغاز ہوا، لیہ کی بیٹیاں ایسے نتائج فراہم کرنے میں پوری طرح باصلاحیت ہیں جن امتحانوں کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ تو صرف بیکن ہاؤس ایچیسن وغیرہ والوں کا ہی خاصہ ہے لیہ کی ایک نہیں دو بیٹیاں اطلاعات ہیں کہ پانچ جنہوں نے سی ایس ایس 2024 میں باکمال رزلٹ دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اپنی کمال ہمتی سے یہ ثابت کر دیا کہ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
عزت عظمت شہرت پہلے بھی تعلیم میں تھی اور اج تو اس کی حقیقت دو چند ہو گئی کہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ اور ستاروں پر کمند ڈالنے کا ذریعہ ہے ،روشان گل خان دختر پروفیسر گل محمد خان امینہ حرا دختر محمد ارشد استاد گورنمنٹ ہائی سکول 98 ایم ایل دختران نے سی ایس ایس افس مینجمنٹ گروپ کوالیفائی کر کے لیہ کی ماؤں اور بیٹیوں کو بڑا واضح پیغام دیا ہے کہ یہ عشرہ تعلیم اور نوجوانوں کا عشرہ ہے ذریعہ روزگار کے لیے ہی نہیں بلکہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے لیے بھی ہے تدریس باعزت باوقار عالیشان وسیلہ بلکہ جسے ہتھیار بھی بنایا جا سکتا ہے وہ لوگ جو اپنی منفی سرگرمیوں سے سوسائٹی میں بوجھ بنے ہوئے ہیں ان کے لیے ان بیٹیوں کی کارکردگی ایسی روشنی کی کرن ہے کہ وہ ان سے سیکھ کر انہیں رول ماڈل بنا کر مثبت سوچ کے ساتھ ترقی کر سکتے ہیں ذلت اور خواری کے اندھیرے گڑھوں سے نکل سکتے ہیں۔
ویلڈن روشان گل خان
ویل ڈن امینہ حرا
ویل ڈن پروفیسر گل محمد خان
ویل ڈن سر محمد ارشد صاحب
اللہ تبارک و تعالی اپ کی فیملیز کو اس دنیا اور ابدی دنیا کہ لازوال خوشیاں عطا فرمائے،قدرت نے اپ کی بیٹیوں کو بندگان خدا کی خدمت کا سنہری موقع عطا فرمایا ہے اس کے ذریعے وہ اپنے لیے دنیا اور اخرت کی نیکیاں بھلائیاں خوشیاں دعائیں سمیٹ سکیں امین ثم امین یا رب العالمین

بیٹیوں ضلع لیہ اج اپ پر فخر کر رہا ہے اپ اپنے کردار بلند ہمتی اور فرائض منصبی کی انجام دہی میں کبھی ڈی میرٹس کو خاطر میں مت لانا،
یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے یا مثبت اپروچ کہ کامیاب امیدوار
ایجوکیشن فیملی سے وابستہ ہیں

Leave a Reply