تمام فریقیں جنگ بندی کے عزم کی پاسداری جاری رکھیں، اسحاق ڈار
پاکستان آئندہ بھی ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے گا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے عزم کی پاسداری جاری رکھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکہ سے اظہارشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ نے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کیا اور اسلام اباد میں مذاکرات کے انعقاد کی دعوت قبول کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کی سپیکر باقرقالیباف کی قیادت میں وفود نے بات چیت کی میں نے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا کئی گھنٹے جاری رہنے والے سخت مگر تعمیری مذاکراتی ادوار اج صبح ختم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی ریڈ لائنز واضح کیں، ایرانیوں نے ہمارے مطالبات سے انکار کیا، جے ڈی وینس مذاکرات کے بعد امریکا روانہ
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ایران اور امریکہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں دونوں نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس کے ثالثی کے کردار کو سراہا امید ہے دونوں فریق اسی مثبت جذبے کے ساتھ پورے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنائیں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریق جنگ بندی کے عزم کی پاسداری جاری رکھیں پاکستان آئندہ بھی ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرے گا۔