Posted in

پشاور کی سینئر صحافی انتقال کر گئیں ۔۔۔۔۔

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دماغی شریان پھٹنے (برین ہیمریج) کے باعث ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں، تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔
مرحومہ انیلا شاہین کا شمار پشاور کے متحرک اور بااصول صحافیوں میں ہوتا تھا۔ وہ نہ صرف صحافتی حلقوں میں ایک مضبوط آواز کے طور پر جانی جاتی تھیں بلکہ رواں سال پشاور پریس کلب کے صدر کے عہدے کے لیے امیدوار بھی تھیں۔
انیلا شاہین انتقال کر گئیں، ان کے اچانک انتقال کر جانے سے صحافتی برادری گہرے صدمے سے دوچار ہیں، انیلا شاہین کی صحافتی خدمات، پیشہ ورانہ دیانت اور خواتین صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کے انتقال پر پشاور سمیت ملک بھر کے صحافیوں، سماجی شخصیات اور سیاسی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صحافتی تنظیموں نے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

Leave a Reply