Posted in

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رخ کرنا چاہیے، سمیر چشتی

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رخ کرنا چاہیے، سمیر چشتی

پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش اور مستقبل میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سمیر چشتی

ڈیووس: ایشیا پاک انویسٹمنٹس کے ایگزیکٹو چیئرمین سمیر چشتی نے ڈیووس انسپائرنگ فورم میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رخ کرنا چاہیے۔

ڈیووس میں منعقدہ انسپائرنگ پاکستان فورم میں ایشیاپاک انویسٹمنٹس کے ایگزیکٹو چیئرمین سمیر چشتی بھی شریک ہوئے اور فورم سے خطاب کیا۔

سمیر چشتی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ ملک میں سرمایہ کاری انتہائی منافع بخش ہے اور مستقبل میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

سمیر چشتی مزید کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اقتصادی ترقی اور جدید منصوبوں کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں اور یہ ملک سرمایہ کاروں کے لیے یقیناً کشش کا مرکز بن رہا ہے۔

Leave a Reply