Posted in

وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت نے کاغذی کرنسی کی جگہ پلاسٹک کرنسی لانے کا فیصلہ کر لیا

تمام نوٹوں کے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز میں بڑی تبدیلی کی جائے گی

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں کاغذی کرنسی کی جگہ نئی کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں دس روپے سے لے کر پانچ ہزار روپے تک کے تمام نوٹ شامل ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی پہلی بار پولیمر (پلاسٹک) کرنسی بھی متعارف کرائی جائے گی، جس کی لائف کاغذی نوٹ سے زیادہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق، ملک میں تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں موجود ہے اور اس نئی تبدیلی کے لیے حکومت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن دے گی۔

کسی بھی نوٹ کو بند نہیں کیا جائے گا، تاہم تمام نوٹوں کے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز میں بڑی تبدیلی کی جائے گی۔

نئے کرنسی نوٹوں میں جدید فیچرز اور پلاسٹک نوٹ کے لیے خاص پولیمر مواد استعمال کیا جائے گا، تاکہ کرنسی کی پائیداری میں اضافہ ہو اور مستقبل میں یہ زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال ہو سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے کرنسی نوٹ رواں سال کے دوران ملک بھر میں متعارف کرا دیے جائیں گے، جس سے کرنسی کا معیار اور سکیورٹی دونوں بہتر ہو جائیں گے۔

Leave a Reply