آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، گرین شرٹس کا بولاوایو میں بھرپور ٹریننگ سیشن
ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بولاوايو کے کوئینز اسپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز میں اپنی تکنیک کو نکھارا جبکہ فیلڈنگ ڈرلز کے ذریعے فٹنس اور ردعمل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق پریکٹس کروائی تاکہ ورلڈ کپ کے اہم مقابلوں سے قبل ٹیم مکمل طور پر تیار ہو سکے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم منگل کو بولاوايو میں اپنا دوسرا وارم اپ میچ امریکہ کے خلاف کھیلے گی، جسے ورلڈ کپ سے قبل اپنی تیاریوں کو جانچنے کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اپنا آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سفر 16 جنوری کو ہرارے میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے شروع کرے گا، جہاں ٹیم کی نظریں مضبوط آغاز پر مرکوز ہیں۔