Posted in

قصور ملتان روڈ پر خوفناک حادثہ

قصور ملتان روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو 2معصوم بچوں سمیت ٹرالر نے کچل دیا۔ باپ اور بچے تینوں موقع پرجانبحق ماں شدید زخمی۔ریسکیوذرائع
تفصیل کے مطابق ملتان روڈ پھول نگر بائی پاس پر ایک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں موٹر سائیکل ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی ہے۔ ا
معلوم ہوا کہ ایک موٹر سائیکل حبیب آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو بچے اور ان کے والد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوئیں۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
جاں بحق ھونے  والوں میں 35 سالہ وسیم۔۔دو سالہ حمید اللہ اور چار سالہ سمیع اللہ شامل ہیں۔۔

Leave a Reply