مظفرگڑھ کے کس علاقے کی عوام کو قوت برداشت کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔۔۔؟

مظفرگڑھ ۔۔۔ ویسے مین روڈ خانگڑھ کے حالات کو دیکھتے ہوئے جو کہ تقریبا خان گڑھ شہر کے درمیان میں سے گزرتا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ خان گڑھ کی عوام کو قوت برداشت کا عالمی نوبل انعام دیا جانا چاہیے کہ ایک چھوٹا سا قصبہ جسے خان گڑھ کہتے ہیں وہاں پر ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں لیکن یقین جانیے ایک عام آدمی جب خان گڑھ شہر سے گزرتا ہے تو تو اس کا سامنا ایک شکستہ روڈ اور 10/ 10 فٹ گہرے گڑوں سے ہوتا ہے جہاں پر شہر کا آوارہ پانی شہریوں سے دست گریباں ہو رہا ہوتا ہے ان حالات میں یقیناً شہری  گالیاں دیے بغیر نہیں رہ سکتا اور یقینا یہ گالیاں صاحب اختیار اور ارباب اختیار کو ہی پڑتی ہیں کوئی غریب آدمی تو اس کے مستحق ہے نہیں ۔ وہی لوگ جو کاٹن کا سوٹ پہن کر وہی لوگ ویسٹ کوٹ پہن کر تھری پیس سوٹ پہن کر معززین میں شمار ہو کر ایم این ایز ایم پی ایز کے ٹائٹل لگا کر ہر تقریب کے فرنٹ لائنر ہوتے ہیں ان کو کم از کم شرم آنی چاہیے کہ وہ عوام کو کیا ڈیلیور کر رہے ہیں۔۔۔
یوں لگتا ہے کہ میونسپل کمیٹی خان گڑھ کے افسران نے کام نہ  کرنے کی قسم اٹھا رکھی ہے اور مفت میں تنخواہیں بٹور رہے ہیں
عوامی ایم پی اے عون حمید ڈوگر صاحب کو نادرا آفس روڈ سے فوری پانی صاف کرانے اور مشینری کے ذریعے سے  روڈ کو ہموار کرانے کیلئے فوری اقدامات کرنا چاہییں کیونکہ عوام بہت پریشان ہیں

Leave a Reply