Posted in

پی ایس ایل 11 نے ڈیجیٹل دنیا ہلا دی، ابتدائی 22 میچز نے اربوں ویوز کا ریکارڈ توڑ دیا

پی ایس ایل 11 نے ڈیجیٹل دنیا ہلا دی، ابتدائی 22 میچز نے اربوں ویوز کا ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو کانٹینٹ کی مد میں دو بلین منٹس سے زائد کا واچ ٹائم بھی سامنے آیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے پہلے 22 میچز نے صرف میدان ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی دھوم مچا دی، جہاں شائقین کی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صرف آرکائیو اور نان لائیو اسٹریمنگ کانٹینٹ جس میں ریلز، شارٹ ویڈیوز اور دیگر پوسٹس شامل ہیں کو ایک اعشاریہ ایک بلین (1.1 ارب) سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔

اسی دوران ان میچز کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر تین اعشاریہ تین سات بلین (3.37 ارب) امپریشنز بھی ریکارڈ کیے گئے، جو شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید برآں، ویڈیو کانٹینٹ کی مد میں دو بلین منٹس سے زائد کا واچ ٹائم بھی سامنے آیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لیگ کی مقبولیت سوشل میڈیا پر مسلسل بڑھ رہی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ان تمام اعداد و شمار میں ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ شامل نہیں، یعنی اصل ویورشپ اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply