Posted in

پاکستانی فوجی و سیاسی قیادت تہران پہنچ گئی، خطے میں امن کی نئی کوششیں تیز

پاکستانی فوجی و سیاسی قیادت تہران پہنچ گئی، خطے میں امن کی نئی کوششیں تیز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ جاری مصالحتی کوششوں کا تسلسل ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت ایک اہم سفارتی مشن پر ایران  پہنچ گئی ہے، جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم مذاکرات متوقع ہیں۔

پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستانی وفد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل اور ممکنہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کرے گا، جبکہ اس دورے کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ جاری مصالحتی کوششوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کیلئے سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے کشیدگی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے، اور تہران میں ہونے والی یہ ملاقاتیں اسی سلسلے کی اہم کڑی ہیں۔

Leave a Reply