Posted in

سندھ سولر منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، نیب کو اہم شواہد مل گئے

سندھ سولر منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، نیب کو اہم شواہد مل گئے

کیس میں مزید اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں

سندھ سولر منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے اہم شواہد نیب کو مل گئے جس کے مطابق منصوبے میں 17 سے زائد جعلی امپورٹ ڈیکلیریشن دیئے گئے جعلی درآمدی دستاویزات اور اوور انوائسنگ سے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے ذمہ داران کو طلب کر لیا ہے جبکہ کیس میں مزید اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ جعلسازی کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے دبئی میں منتقل کیے گئے پیسے سے قیمتی جائیدادیں خریدی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے کیس میں کچھ گرفتاریوں کا امکان بھی موجود ہے منصوبے میں پانچ ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جبکہ ایک چینی کمپنی کو غیر قانونی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔

Leave a Reply