شہر قائد میں آج صبح سے ہی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور اس وقت حد نگاہ 0.3 کلومیٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردی کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈجٹ تک گرگیا
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے دھند محسوس کی گئی، جبکہ خنکی میں بھی کمی آئی ہے۔