Posted in

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے روک دی

محکمہ خارجہ کے مطابق کئی ممالک کے شہری غلط بیانی کرکے امریکا آتے ہیں

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ پبلک چارج رول کے تحت لیا گیا اور اس کی وجہ ویزا فراڈ، جانچ پڑتال، اور حکومت پر بوجھ بننے کے خدشات بتائے گئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق کئی ممالک کے شہری غلط بیانی کرکے امریکا آتے ہیں اور ویزا حاصل کرنے کے بعد واپس نہیں جاتے، جس سے ملک پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔

اس فہرست میں افغانستان، بنگلادیش، ایران، عراق، نیپال، روس، شام، یمن، اور پاکستان سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا اور تمام امیگرنٹ ویزا درخواستوں کا اسکریننگ عمل از سر نو جائزہ لیا جائے گا تاکہ ویزا فراڈ اور دیگر خطرات کو کم کیا جا سکے۔

Leave a Reply