Posted in

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، سمیر چشتی

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں، سمیر چشتی

ایشیا پاک انویسٹمنٹس کا یہاں موجود ہونا باعثِ فخر ہے، ایگزیکٹیو چیئرمین سمیر چشتی

ایشیا پاک انویسٹمنٹس کے ایگزیکٹو چیئرمین سمیر چشتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار اور پرکشش مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے ڈیووس میں قائم پاکستانی پویلین میں بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پاک انویسٹمنٹس کا یہاں موجود ہونا باعثِ فخر ہے۔

سمیر چشتی کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کو یہ بتائیں گے کہ ہم پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اتنے زیادہ پرامید کیوں ہیں، کیونکہ پاکستان میں معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF)جاری ہے، جس میں عالمی رہنما، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

فورم کے دوران معاشی بحالی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، توانائی کے بحران اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply