پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی نئی ٹیم کا نام “سیالکوٹ اسٹالینز” رکھ دیا گیا
سیالکوٹ اسٹالینز کی برانڈنگ، لوگو اور دیگر تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سیالکوٹ شہر کی نمائندگی کے لیے نئی فرنچائز کو “سیالکوٹ اسٹالینز” کا نام دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز پی ایس ایل سیزن 11 میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئے گی۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق نئی فرنچائز کے قیام سے لیگ میں مقابلے کی فضا مزید دلچسپ ہو جائے گی، جبکہ سیالکوٹ جیسے اہم اسپورٹس شہر کو پہلی بار پی ایس ایل میں براہِ راست نمائندگی ملے گی۔
مزید پڑھیں: نئی فرنچائزز کی شمولیت: پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کی شہہ رگ بن گئی
سیالکوٹ عالمی سطح پر کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے حوالے سے بھی منفرد مقام رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی برانڈنگ، لوگو اور دیگر تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، جبکہ فرنچائز کی شمولیت سے پی ایس ایل 11 کے شائقین کو ایک نئی ٹیم اور نئے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔