Posted in

بھارت کو ایک اور معاشی جھٹکا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

بھارت کو ایک اور معاشی جھٹکا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پاکستان اب تک 8 بار پابندی میں توسیع کر چکا ہے

پاکستان نے بھارت کے لیے ایک اور واضح اور دوٹوک پیغام دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان سیف نے بتایا کہ بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی پروازوں پر بھی پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی۔

واضح رہے کہ مئی میں ہونے والے معرکۂ حق بنیان مرصوص کے دوران بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اب تک برقرار ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے باوجود پاکستان اب تک 8 بار پابندی میں توسیع کر چکا ہے، جو بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی اور معاشی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، جب کہ طویل روٹس، اضافی ایندھن اور شیڈول کی خرابی نے بھارتی ہوابازی کے شعبے کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

Leave a Reply