انڈر19 ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی فتح
پاکستان کا تیسرا میچ جمعرات کو میزبان ٹیم زمبابوے کے خلاف شیڈول ہے۔
ہرارے: انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کرلی۔
زمبابوے کے ہرارے میں جاری انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنی پہلی فتح حاصل کرلی ہے۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 188 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے سب سے زیادہ 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ احمد حسین نے 47 اور سمیر منہاس نے 28 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔
بولنگ میں علی رضا نے چار اور مومن قمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کا تیسرا میچ جمعرات کو میزبان ٹیم زمبابوے کے خلاف شیڈول ہے۔