Posted in

ندا یاسر کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل؛ صارفین کی کڑی تنقید

ندا یاسر کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل؛ صارفین کی کڑی تنقید

ندا یاسر کا نیا لُک سوشل میڈیا صارفین کو متاثر نہ کر سکا

پاکستانی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا، بالخصوص فیس بک پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک معروف نجی سیلون کی تشہیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں ندا یاسر ہلکے رنگ کی سادہ شلوار قمیص میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے پرم کیے ہوئے گھنگریالے بال کھلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس لُک کو گہرے مرون رنگ کی لپ اسٹک، لینز اور سرخ مصنوعی ناخنوں کے ساتھ مکمل کیا۔ ندا یاسر کے اس نئے انداز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

کچھ صارفین کو ان کا میک اپ اور مجموعی انداز غیر معمولی لگا، جس پر تنقید بھی کی جا رہی ہے جبکہ بعض صارفین نے ان کے بولنے کے انداز پر بھی تبصرے کیے۔

تاہم، سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے اس نئے لُک کو لے کر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave a Reply