Posted in

افغانستان کیلیے بری خبر، ٹیم ورلڈ کپ میں فاسٹ باؤلر سے محروم ہوگئی

افغانستان کیلیے بری خبر، ٹیم ورلڈ کپ میں فاسٹ باؤلر سے محروم ہوگئی

فاسٹ باؤلر نوین الحق انجری کے باعث اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے

افغان  کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے اسٹار فاسٹ باؤلر کے بغیر کھیلنے جارہی ہے، جس نے افغانستان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے فاسٹ باؤلر نوین الحق انجری کے باعث اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق افغان فاسٹ باؤلر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔

افعان بورڈ نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ باؤلر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔ نوین کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں رکھا گیا ہے، ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ چنئی میں آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Leave a Reply