Posted in

سرد موسم میں موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلے کا آسان سا حل

سرد موسم میں موبائل بیٹری جلد ختم ہونے کے مسئلے کا آسان سا حل

شدید سردی میں بیٹری کا وولٹیج عارضی طور پر کم ہوجاتا ہے

آپ نے غور کیا ہوگا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی موبائل فون اور دیگر اسمارٹ آلات کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے، اس کی بنیادی وجہ کم درجہ حرارت ہے، یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بیٹریاں عموماً لیتھیم سے تیار کی جاتی ہیں اور سرد موسم لیتھیم آئنز کی کیمیائی سرگرمی سست پڑنے لگتی ہے۔

لیتھیم آئنز کی کیمیائی سرگرمی کے نتیجے میں بیٹری توانائی مؤثر طریقے سے فراہم نہیں کر پاتی، جس سے فون کی کرکردگی متاثر ہوتی ہے اور بعض اوقات ڈیوائس اچانک بند ہوجاتی ہے یا بیٹری غیر معمولی حد تک تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔

اس ضمن میں ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لیتھیم بیٹریاں 20 اور 30 ڈگری سینٹی گریڈ میں بہترن کارکردگی دکھاتی ہیں، جبکہ شدید سردی میں بیٹری کا وولٹیج عارضی طور پر کم ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درآمد کردہ موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کا امکان

اگر آپ چاہتے ہیں کہ سردی کے موسم میں آپ کے فون کی بیٹری جلد ختم نہ ہوتو اسے شدید سردی سے بچائیں۔

گھر سے باہر جانے پر اپنے فون کو جیب یا کور میں رکھیں، ٹھنڈی ہوا براہ راست بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہے۔

 سردیوں میں فون کی بیٹریاں کمزور ہو جاتی ہیں، کم بیٹری کے ساتھ آپ کے فون کا استعمال اس کے اچانک بند ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سردی میں فون کی بیٹری 20 فیصد سے کم ہو تو اسے فوراً چارج کریں، باقاعدگی سے چارج کرنے سے بیٹری کی لائف کو برقرار رکھنے اور فون کی مناسب کارکردگی کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

 سردیوں میں بیٹری کوجلدی ختم ہونے سے روکنے کے لیے، پاور سیونگ موڈ استعمال کرنا اچھا آپشن ہے، اس سے بیک گراؤنڈ ایپس بند ہوجاتی ہیں اور اسکرین کی چمک کم ہوجاتی ہے۔ بجلی کی کھپت کو کم کرنے کے نتیجے میں بیٹری دیر تک چلتی ہے۔

 سردیوں میں اپنے فون کو چارج کرتے وقت اسے ٹھنڈی جگہ پر رکھنے سے گریز کریں، انتہائی سرد ماحول میں چارج کرنے سے بیٹری پر منفی اثر پڑتا ہے۔

 اپنے فون کو ہمیشہ کمرے کے درجہ حرارت پر چارج کریں یہ بیٹری کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے، یہ سادہ احتیاط بیٹری کے نقصان کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

Leave a Reply