پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی کی ایک دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ میرب علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک مزاحیہ مکالمے پر لپ سنک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں میرب علی کا کہنا ہے کہ ایک ہی تو زندگی ملی ہے، ’اس میں بھی لوگوں کو یہ ثابت کرتی رہوں کہ میں بہت اچھی انسان ہوں؟ نہیں بھئی، میں اچھی نہیں، چڑیل ہوں، سب دور رہو‘۔
میرب علی کے منفرد اور مزاحیہ انداز نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ میرب علی کی بےساختہ اداکاری اور حسِ مزاح انہیں دیگر اداکاراؤں سے منفرد بناتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔