تونسہ شریف ، بستی منگلہ / حدود تھانہ ریتڑہ
بستی منگلہ، حدود تھانہ ریتڑہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں دو معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں آ کر بچے جھلس گئے۔۔۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت عطاء اللہ ولد عبد الغنی اور راشدہ بی بی دختر محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریباً 5 سے 7 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے

پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔