نصرت آرا المعروف بل بتوڑی کی زندگی کا افسوسناک انجام : نصرت آرا المعروف وہ بدقسمت اداکارہ تھی جسے ایک ہی ڈرامے میں کام ملا ، یہ واحد سپر ہٹ ڈرامہ عینک والا جن اسکی وجہ شہرت بنا مگر نصرت آرا کو پھر کسی اور ڈرامے میں کام نہ دیا گیا ، جلد ہی یہ مشہور اور بہترین اداکارہ تنگدستی کے جال میں پھنس گئی ، پہلے کرائے کے کمرے میں رہتی تھی ، پھر کرائے کی عدم ادائیگی پر سڑکوں پر آگئی داتا صاحب کے دربار سے لنگر کھا کر زندگی کے دن گزارتی رہی ، مسلسل چاول کھانے سے جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئی ، اکثر انہیں میو ہسپتال کی راہداریوں اور سیڑھیوں پر دیکھا جاتا مگر کسی کو اتنی توفیق نہ ہوئی کہ اس مشہور خاتون کا علاج کروا دیا جاتا یا انہیں رہنے کے لیے کوئی جگہ فراہم کردی جاتی ، یوں ایک روز نصرت آرا میو ہسپتال میں دھکے کھاتی اللہ کو پیاری ہو گئی ، اللہ کریم انکے درجات بلند فرمائے آمین