باپ بیٹی کی خودکشی ۔۔۔۔

سرگودھا:باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو کی تلاش جاری
سرگودھا نواحی علاقہ چکیاں پھلروان کے قریب لوئر جہلم کینال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ واقعے کی اطلاع تھانہ پھلروان کے آپریٹر محمد خان نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو دی، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر روانہ ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ ارتضاء نصر سکنہ میانہ گوندل، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاءالدین نے اپنی کمسن بیٹی ہدیبہ (عمر 3 سال) کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔ موقع پر موجود پولیس کے مطابق دونوں تاحال لاپتہ ہیں۔

ریسکیو 1122 سرگودھا کی ایمبولینس ،فائر وہیکل اور واٹر ریسکیو گاڑیاں موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں تاہم نہر میں تلاش کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply