جھنگ ۔۔  باپ نے نوجوان بیٹے کی جان لے لی ۔۔ بیوی شدید زخمی۔ وجہ عناد کی تفصیل خبر میں۔۔۔۔


منڈی شاہ جیونہ ( )نواں ٹھٹھہ منڈی شاہ جیونہ، تحصیل و ضلع جھنگ کے رہائشی نواب خان پٹھان (عمر تقریباً 70 سال) نے زمین کے تنازعہ پر اپنے ہی سگے بیٹے عزیز خان کو رات کے وقت کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا جبکہ اپنی بیوی (عمر 60 سال) کو شدید زخمی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق باپ اور بیٹے کے درمیان تقریباً دو ماہ سے زمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی معمولی تلخ کلامی ہوئی۔
اسی رات تقریباً صبح چار بجے کے قریب نواب خان پٹھان نے کلہاڑی اٹھائی اور سوتے ہوئے بیٹے عزیز خان کے سر پر پے در پے وار کیے، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
بیوی نے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اس کے سر پر بھی وار کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئی۔

نواب خان پٹھان کے پانچ بیٹے ہیں، جن میں سے ایک کاروبار کرتا ہے جبکہ چار بیروزگار ہیں۔ مقتول عزیز خان اور اس کے والد کے درمیان ضلع سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے علاقے کوٹ قاسم میں واقع دو ایکڑ زرعی زمین کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا۔
یہ زمین مین روڈ پر فرید خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے کے قریب واقع ہے اور اس کی مالیت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

صبح نماز کے وقت ایک رشتہ دار گھر آیا تو اس نے عزیز خان کی لاش اور زخمی ماں کو دیکھ کر فوراً عزیز کے بھائی امین خان کو اطلاع دی۔
اہل خانہ نے دونوں کو فوری طور پر سیول ہسپتال جھنگ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے عزیز خان کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

پولیس تھانہ قادر پور ضلع جھنگ کے ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ملزم نواب خان پٹھان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہلیانِ منڈی شاہ جیونہ نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے جھگڑے کئی گھروں کے چراغ بجھا رہے ہیں۔

Leave a Reply