پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 1, 2025
ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔
یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔
