ڈینگی کے علاج کے دوران انجیکشن کا ری ایکشن ۔۔۔۔ نوجوان صحافی جان بحق۔صحافی برادری سوگوار

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عروج فاطمہ، جو ہم نیوز ہیڈکوارٹر، اسلام آباد آفس میں خدمات انجام دے رہی تھیں، دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کی گئیں۔ ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ وہ ڈینگی کا شکار ہیں۔ دورانِ علاج ایک انجیکشن کے ری ایکشن کے باعث حالت بگڑ گئی، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں۔

اللہ پاک عروج فاطمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
آمین یا رب العالمین۔

اناللہواناالیہراجعون

Leave a Reply