بھائی کی شیطانی سازش کا پول کھل گیا۔۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں نامعلوم قاتل کس طرح بے نقاب کیا۔۔۔۔۔

وہاڑی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش، قتل کو طبی موت کا رنگ دینے کی کوشش ناکام، 24 گھنٹے میں ملزمان بھائی اور بیوی گرفتار

میلسی( ) وہاڑی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے تھانہ سٹی میلسی کے علاقے خانپور میں محمد خالد نامی شخض کے قتل کو طبی موت ظاہر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ واقعہ 30 اکتوبر کو پیش آیا تھا جب اطلاع ملی کہ خالد نامی شخض مبینہ طور پر میں گھر میں سوئے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے ہارٹ اٹیک سمجھا گیا، تاہم ڈی ایس پی میلسی سعید احمد سیال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی مجاہد خان بلوچ نے شواہد کی روشنی میں معاملے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کیں۔ تفصیلی تفتیش کے دوران پولیس کو ایسے شواہد ملے جن سے واضح ہوا کہ مقتول کوقتل کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات پر یہ انکشاف ہوا کہ قتل میں مقتول کا سگا بھائی عابد اور بیوی رضیہ بی بی ملوث ہیں جن کے اپس میں تعلقات تھے اور مقتول بھائی خالد کو اس کا علم ہو گیا تھا۔ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت مقتول خالد کو نیند کی گولیاں کھلا کر تکیہ منہ پر رکھ کر سانس روک کر اور گلہ دبا کر قتل کر دیا اور بعد میں اسے طبی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply