Posted in

بیساكھی میلہ، پاکستان کا سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا شاندار اظہار

بیساكھی میلہ، پاکستان کا سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا شاندار اظہار

یاتریوں کو مقدس مذہبی مقامات تک رسائی، مکمل سہولیات، سیکیورٹی اور انتظامی معاونت فراہم کی جا رہی ہے

پاکستان نے بیساكھی میلے کے موقع پر بھارت اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا ہے، جسے مذہبی ہم آہنگی، بین المذاہب احترام اور ثقافتی رواداری کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق یاتریوں کو مقدس مذہبی مقامات تک رسائی، مکمل سہولیات، سیکیورٹی اور انتظامی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کا مذہبی سفر پُرامن اور بامقصد انداز میں مکمل ہو سکے۔

پاکستان میں موجود سکھ مذہب کے اہم ترین مقدس مقامات جیسے گردوارہ پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو نہ صرف محفوظ رکھا گیا ہے بلکہ عالمی سکھ برادری کے لیے مسلسل کھولا بھی جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیساكھی کے موقع پر سکھ یاتریوں کی آمد صرف ایک مذہبی موقع نہیں بلکہ باہمی احترام، مشترکہ ورثے اور انسان دوستی کی ایک مضبوط علامت ہے۔

پاکستانی حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک اپنی سرزمین پر موجود تمام مذہبی برادریوں کے مقدس مقامات کے تحفظ اور رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ بین الاقوامی سطح پر امن، رواداری اور مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔

Leave a Reply