Posted in

شہرقائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری

شہرقائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری

کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوا چل رہی ہے

شہرقائد میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے موسم آج شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ 32 سے  36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوا چل رہی ہے تاہم  آج مطلع مکمل صاف رہے گا جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Leave a Reply