Posted in

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش اسپنرز کو بھارتی ویزوں میں تاخیر کا سامنا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلش اسپنرز کو بھارتی ویزوں میں تاخیر کا سامنا

بھارت نے پاکستانی نژاد چار امریکی کرکٹرز کے ویزے بھی مسترد کر دیے ہیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسپنرز عادل رشید اور ریحان احمد کو بھارتی ویزوں کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی بھارتی حکام کی اجازت نامے کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہفتہ کے اختتام پر اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سری لنکا روانہ نہیں ہو سکیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی، بنگلہ دیش کا آئی سی سی کو خط

انگلینڈ کی ٹیم پہلے مرحلے میں سری لنکا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے جا رہی ہے، جس کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

اس کے بعد ٹیم بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلے گی، جہاں اس کا پہلا میچ 8 فروری کو نیپال کے خلاف ممبئی میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستانی نژاد چار امریکی کرکٹرز کے ویزے بھی مسترد کر دیے ہیں، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply