Posted in

… بدنام زمانہ ۔۔ بد معاش گرفتار

مظفرگڑھ، تھانہ شہر سلطان کے علاقے خوف کی علامت ریکارڈ یافتہ ملزم، بھتہ نا دینے پر گھر میں گھس کر تشدد بنانے کے مقدمہ میں گرفتار، سکول ٹیچر کا پولیس کو خراج تحسین،

تفصیل کے مطابق تھانہ شہر سلطان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سکول ٹیچر عبدالمجید نے درخواست دی کہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے با اثر بھتہ خور نے علاقے میں تحفظ دینے کی خاطر 5 لاکھ روپے طلب کیئے جو کہ اس نے اسے ادا نا کیئے تو بھتہ خور طیش میں آ گیا اور حسب روائت خود اپنے غنڈے ہمراہ لا کر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کے خلاف علاقے میں لوگ کارروائی کروانے میں خوف محسوس کرتے تھے ۔ پولیس نے اس اطلاع پر فوری طور مقدمہ درج کر کے بااثر بھتہ خور کو گرفتار کیا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس ملزمان خواہ کتنے ہی بااثر ہوں ان کے اثر و رسوخ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غریب اور بے آسرا شہریوں کا تحفظ یقینی بناتی رہے گی ،

Leave a Reply