بہاول پور چک نمبر 110 ڈی بی تھانہ صدر یزمان کی حدود میں گزشتہ شب 10 سالہ معصوم بچی رابعہ بی ںی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 25 سالہ ملزم پولی رام پولیس مقابلہ میں ہلاک ، لاش ٹی ایچ کیو یزمان منتقل.
ایس ایچ او تھانہ صدر اسداللہ خان مستوئی کی قیادت میں پولیس آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے ملزم کو لے جارہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جو ملزم پولی رام کے سینے پر لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان اسداللہ مستوئی اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا
