خانیوال () میاں چنوں میں بس میں سوار فرسٹ ایئر کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
لڑکی اپنے والد کے ساتھ بہاولپور جا رہی تھی اور پچھلی سیٹ پر بیٹھے اس شخص نے لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں۔ جس پر بس میں شور مچنے پر 15 پر کال کر دی گئی اور بس کو میاں چنوں روک کر لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے دفعہ 509، 506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔
بس میں بھونڈی کرنیوالا پولیس ملازم عوامی چھترول کے بعد حوالہ پولیس