کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکٹر مہمیر تنیو کی ہلاکت پر ان کے بھائی نے گلشن اقبال پولیس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
مقتول کے بھائی کے مطابق، پولیس نے پہلے ان کے بھائی سے 15 لاکھ روپے چھینے اور پھر اسے قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش بھی خود نہیں دی، بلکہ دو دن بعد ایدھی والوں نے فون کر کے اطلاع دی کہ آ کر لاش لے جائیں۔
خاندان کی جانب سے پولیس پر قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین الزامات کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جامع انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
